LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا چین کا افریقی ممالک میں ایبول کی وبا کے انسداد میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کانگو میں ایبولا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی: ڈبلیو ایچ او ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار امریکا نے فلائی بغداد ایئر لائن کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاری مکمل کرلی: ایران پنجاب حکومت کی انتظامی سطح پر تبدیلیاں، 46 افسروں کے تقرر و تبادلے حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں دہشت گرد گرفتار حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل سستا اسحاق ڈار کی اردن میں ترک، مصری اور الجزائر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا

Web Desk

5 August 2026

سعودی عرب نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحران کے حل کے لیے سفارتی مذاکرات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ جدہ میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پُرامن حالات کے قیام اور علاقائی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے حالیہ ٹیلی فونک رابطے کے بارے میں بھی کابینہ کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سعودی کابینہ نے بحیرہ احمر، باب المندب اور خلیجِ عدن میں تجارتی جہاز رانی کی حفاظت کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے 14 ملکی ‘کثیرالقومی دفاعی بحری اتحاد’ میں بین الاقوامی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس میری ٹائم اتحاد کا مقصد اہم بحری گزرگاہوں، توانائی کی ترسیل اور عالمی تجارت کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ دوسری جانب، امریکی حکام نے ایران کے ساتھ جلد ایک معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے تحت حالیہ کشیدگی کے بعد بند کی گئی آبنائے ہرمز کو تجارتی جہاز رانی کے لیے دوبارہ کھولا جا سکے گا۔