ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ
Web Desk
5 August 2026
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس کے خلاف کوئی نئی ملٹری کارروائی یا حملہ کیا گیا تو اس کا دائرہ کار پورے خطے تک پھیلا دیا جائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران نے خلیجی ممالک کو باضابطہ پیغام بھیجا ہے کہ کسی بھی امریکی جارحیت کی صورت میں خلیج بھر میں موجود توانائی کی اہم تنصیبات، آئل فیلڈز، ریفائنریوں، بجلی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس اور امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ سخت اور انتباہی پیغام ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ کے وزرائے خارجہ اور پاکستانی حکام سے سفارتی رابطوں کے دوران منتقل کیا۔ ایران نے علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید کارروائی سے باز رکھنے اور تنازع کے سفارتی حل کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ تہران نے واضح کیا کہ اگر اس کے قومی یا اقتصادی بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو اس کا سخت جواب پورے مشرقِ وسطیٰ میں دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا
5 August 2026
چین کا افریقی ممالک میں ایبول کی وبا کے انسداد میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان
5 August 2026
کانگو میں ایبولا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی: ڈبلیو ایچ او
5 August 2026
آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور
5 August 2026
امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع
5 August 2026
5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
5 August 2026
حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار
5 August 2026
امریکا نے فلائی بغداد ایئر لائن کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا
5 August 2026