چین کا افریقی ممالک میں ایبول کی وبا کے انسداد میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
5 August 2026
چین نے افریقی ممالک، بالخصوص جمہوریہ کانگو میں ایبولا کی وبا کے انسداد کے لیے اپنا ہر ممکن تعاون اور مدد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ کے دوران جمہوریہ کانگو بھیجے گئے چینی طبی ماہرین کے تیسرے وفد سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایبولا کی وبا کے خلاف چین افریقہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی استطاعت کے مطابق امدادی اقدامات جاری رکھے گا۔
ترجمان لین جیان نے کہا کہ افریقہ میں ایبولا کی نئی وبا کے پھوٹنے کے بعد سے بیجنگ نے اس صورتحال کو انتہائی اہم سمجھا ہے اور فوری طور پر ماہرین کے وفود روانہ کیے ہیں تاکہ انسدادِ وبا کے اقدامات میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چین کا تیسرا طبی وفد مقامی ضروریات اور بین الاقوامی صحت کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا
5 August 2026
کانگو میں ایبولا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی: ڈبلیو ایچ او
5 August 2026
ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ
5 August 2026
آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور
5 August 2026
امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع
5 August 2026
5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
5 August 2026
حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار
5 August 2026
امریکا نے فلائی بغداد ایئر لائن کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا
5 August 2026