امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم
Web Desk
6 August 2026
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران چین اور روس کے ساتھ محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم کی ہیں، جن کا بنیادی مقصد فینٹا نائل کی اسمگلنگ، سائبر فراڈ، بچوں کے جنسی استحصال اور دیگر بین الاقوامی جرائم کے خلاف مشترکہ پیش رفت کرنا ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ساتھ باقاعدہ ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں، جن کے تحت انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تحققیات، اہلکاروں کے تبادلے اور بعض مواقع پر مل کر چھاپے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ کاش پٹیل کے مطابق چینی قانون نافذ کرنے والے اہلکار امریکہ جبکہ ایف بی آئی کی ٹیمیں بھی مقدمات پر کام کے لیے باقاعدگی سے چین کا دورہ کرتی ہیں۔
انٹرویو کے دوران ایف بی آئی ڈائریکٹر نے مئی میں کی گئی ایک بڑی بین الاقوامی کارروائی ‘آپریشن سینڈ ڈالر’ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چین کی وزارت پبلک سکیورٹی اور دبئی پولیس کے تعاون سے دبئی میں سائبر فراڈ کے ایک بڑے مرکز پر چھاپہ مارا گیا۔ اس مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں 300 افراد کو گرفتار، 300 ملین ڈالر کی رقم ضبط اور انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد کو آزاد کروایا گیا۔ کاش پٹیل نے واضح کیا کہ یہ تعاون محض مخصوص اور سنگین جرائم کے خاتمے تک محدود ہے اور اس سے امریکہ کے روایتی اتحادیوں کی اہمیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
6 August 2026
30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شٹ متعارف
6 August 2026
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی صحافی کرسٹینا کیلئے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ
6 August 2026
اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
6 August 2026
پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات، ٹرمپ کے تحفظات برقرار
6 August 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی
6 August 2026
وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
6 August 2026
ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، بات چیت جاری ہے: امریکی صدر
6 August 2026