ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
Web Desk
27 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا اور حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت خود اپنی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی اور امریکا کی جانب سے انہیں ہلاک کیے جانے کے بعد تہران کی قیادت اندرونی طور پر ’’خوش‘‘ تھی۔ روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی ڈرون حملے کا دفاع کیا۔ انہوں نے اس کارروائی کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ ایرانی قیادت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا”میرے خیال میں علی خامنہ ای اور ایران میں دیگر اعلیٰ حکام بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو ختم کیا، کیونکہ ایرانی حکومت خود ان سے خوف زدہ تھی۔ سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی حد سے زیادہ طاقت ور شخصیت بن چکے تھے۔”
ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کو اپنے پہلے دورِ حکومت کے دوران قتل کروائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں ایک ‘جینئس’ (ذہین شخص) بھی قرار دیا، تاہم ساتھ ہی الزام عائد کیا کہ وہ امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب ایک امریکی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے روایتی طنزیہ انداز اپناتے ہوئے اور آواز کی نقل اتارتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ صدر کون بنے گا، تو سب آگے سے کہتے ہیں، “نہیں نہیں، شکریہ!” دوسری جانب، فوجی رابطے کا نیا چینل قائم کرنے سے متعلق بیانات کو ایران کی جانب سے سراسر جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا ہے اور ایرانی حکام نے اس کی سخت تردید کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ
10 September 2026
مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک
10 September 2026
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
10 September 2026
ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
10 September 2026
سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
10 September 2026
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
10 September 2026
آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ
10 September 2026
لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا
10 September 2026