LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان

سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ

Web Desk

10 September 2026

اسلام آباد: پاکستان میں ساؤتھ ایشین فیڈریشن (سیف) گیمز کے کامیاب اور عالمی معیار کے مطابق انعقاد کے لیے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے 5.7 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ (IPC) محی الدین احمد وانی کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موجود کھیلوں کے مراکز کی سہولیات، معیار اور استعداد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے اسے سیف گیمز کی میزبانی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عملدرآمد اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ اپ گریڈ شدہ یہ جدید اسپورٹس کمپلیکس گیمز کے اختتام کے بعد بھی قومی کھلاڑیوں کی بہترین تربیت اور تیاری کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے۔ وزارت آئی پی سی کے مطابق اس قومی منصوبے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر باہمی اشتراکِ عمل سے مکمل کیا جائے گا۔