میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش
Web Desk
10 September 2026
کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں پیش ہوئے، جہاں کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے ان کا استقبال کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ سماعت کے دوران جسٹس عمر سیال نے ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے کمیشن کے عملے میں مداخلت پر برہم کا اظہار کیا، جس پر وزیر داخلہ نے حکومت اور اپنی جانب سے کمیشن سے غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میر رضا سندھ کا بچہ ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ اصل حقائق سامنے آئیں اور لواحقین کو کامل انصاف ملے۔ ضیا لنجار نے واضح کیا کہ پولیس پر عدم اعتماد کی صورت میں عدالت ہی واحد سہارا ہے، اسی لیے فریال تالپور اور قائمہ کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کی درخواست کی گئی تھی، اور حکومت کمیشن کو تمام تر سہولیات بغیر کسی رکاوٹ کے فراہم کرے گی۔ جسٹس عمر سیال نے وزیر داخلہ کے موقف کو سراہا اور فریال تالپور کے کردار کی بھی تعریف کی جو ایک ماں ہونے کے ناطے اہلخانہ کے درد کو سمجھتی ہیں۔
مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی باقاعدہ کارروائی میں جوڈیشل کمیشن نے ڈاکٹر اسامہ کی جانب سے شوکاز نوٹس پر جمع کرائے گئے جواب پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ علاوہ ازیں، معروف سماجی رہنما و وکیل جبران ناصر نے مقتول کے بزنس پارٹنر احمد کے وکیل کے انکشافات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے دوبارہ بلانے کی استدعا کی، جس پر کمیشن نے باقاعدہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی۔ کمیشن نے کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے ایس ایچ او عدیل افضال، ہیڈ محرر ذیشان، ڈاکٹر سمیہ اور پروفیسر نسیم کو 14 ستمبر جبکہ ڈاکٹر اسامہ کو 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026
امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی
4 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا
4 October 2026
نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا
4 October 2026