LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

کتے نے خون عطیہ کر کے 7 کتوں کی جان بچا لی

Web Desk

17 December 2025

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ڈسٹرکٹ ویٹرنری ہسپتال کا مقیم کتا اس وقت سرخیوں میں ہے جس نے خون عطیہ کر کے نہ صرف سب کو حیران کیا بلکہ زندگیاں بھی بچائیں۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک سال قبل پلی نامی کتا ویٹرنری ہسپتال کے قریب بیمار، کمزور اور لاوارث پایا گیا تھا، بگڑتی حالت دیکھ کر عملے نے اس کا علاج شروع کیا تو وہ مناسب غذا اور دیکھ بھال سے آہستہ آہستہ صحتیاب ہونے لگا۔کتے نے صحتیاب ہونے کے بعد بھی ہسپتال نہیں چھوڑا بلکہ وہ اس کے احاطے میں ہی ٹھہرا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کا مانوس ہوگیا، ڈاکٹروں نے مشاہدہ کیا کہ کتا نہ صرف صحت مند ہوگیا ہے بلکہ پرسکون اور اچھا سلوک بھی کرنے لگا ہے جس کی وجہ سے وہ ایک بہترین خون کا عطیہ دہندہ بن گیا۔ڈسٹرکٹ ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سرینواس راؤ اور ڈاکٹر کشور کے مطابق پلی اب تک 7 بار خون کا عطیہ کر چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر ایک عطیہ ہنگامی حالات کے دوران دیا گیا جب زخمی یا شدید بیمار کتوں کو زندہ رہنے کیلئے فوری طور پر خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی تھی، ایسے معاملات میں پلی کا خون زندگی بچانے والا ثابت ہوا۔