ڈاکٹروں نے انوکھی سرجری کر کے خاتون کا کان پاؤں پر لگا دیا
Web Desk
14 December 2025
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک غیر روایتی طبی عمل تھا جس میں خاتون کا کٹا ہوا کان عارضی طور پر انہی کے پیر سے جوڑ دیا گیا۔
خاتون کی شناخت سن کے نام سے ہوئی جو تقریباً پانچ ماہ قبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں، ان کے بال فیکٹری کی مشین میں پھنس گئے تھے، حادثے میں ان کی کھوپڑی اور گردن کی جلد پھٹ گئی جبکہ بایاں کان مکمل طور پر الگ ہوگیا تھا۔
خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ چوٹ کی شدت کی وجہ سے روایتی طور پر دوبارہ کان کو جوڑنے کا آپریشن ممکن نہیں۔
سرجری کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کیو شین کیانگ نے کہا کہ کان کے اردگرد خون کی نالیاں شدید طور پر متاثر ہو چکی تھیں، کان کو زندہ رکھنے کیلئے ایک نایاب مائیکرو سرجری تکنیک کا انتخاب کیا جسے ہیٹروٹوپک گرافٹنگ کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق اس میں کان کو عارضی طور پر خاتون کے دائیں پیر کے سامنے والے حصے سے جوڑ دیا گیا ہے جہاں پتلی جلد اور مطابقت رکھنے والی خون کی نالیاں خون کی گردش کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہیں
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026