حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل مہنگا کرنے کا فیصلہ
Web Desk
31 January 2026
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارتِ پٹرولیم کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔ پٹرول کی قیمت میں اس مدت کے دوران کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026