ڈی جی آئی ایس پی آر کی گوادر یونیورسٹی میں معلوماتی نشست
Web Desk
31 January 2026
گوادر: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں حالاتِ حاضرہ سمیت اہم قومی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلباء اور اساتذہ سے کھل کر گفتگو کی اور انہیں قومی سلامتی کے تناظر میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا، جعلی خبروں اور مس انفارمیشن کے حوالے سے طلباء کو مکمل آگاہی فراہم کی اور شواہد کے ساتھ ان عناصر کے عزائم کو بے نقاب کیا۔
یونیورسٹی آف گوادر کے طلباء نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے ان کے ذہنوں میں موجود کئی ابہامات کو دور کیا۔
طلباء کا مزید کہنا تھا کہ مس انفارمیشن کے تدارک پر مبنی یہ نشست نہایت معلوماتی رہی، اور انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026