سرکاری اہلکاروں کے لئے’بیپ ‘ ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Web Desk
18 December 2025
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بتایا گیا ہے کہ مذکرہ ’بیپ‘ یا ’بی ای ای پی‘ ایپ متعارف کرانے کیلئے تقریباً تیار ہے اور اس منصوبہ کی ڈیڈ لائن 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل رتیال کو ہدایت کی ہے کہ وہ (BEEP) کی بروقت تیاری یقینی بنائیں۔
کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ ایپلیکیشن مقامی طور پر تیار کی گئی ہے اور یہ تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے تصدیق شدہ ہے۔
نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل رتیال نے بتایا کہ BEEP کو شروع کرنے کا مقصد سرکاری شعبے کے ملازمین کو ملک بھر میں ایک محفوظ پیغام رسانی کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، ایپ کو مرحلہ وار شروع کیا جائے گا، ’بیپ‘ ایپ کے استعمال کی شروعات وفاقی وزارتوں اور منسلک محکموں سے ہوگی۔
سی ای او این آئی ٹی بی نے کہا کہ اس ایپ کا رول آؤٹ اگلے دو مہینوں میں شروع ہونے کی توقع ہے اور اسے وفاقی ای-آفس سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا تاکہ سرکاری اداروں کے اندر محفوظ پیغام رسانی، دستاویز کی تقسیم اور ورک فلو کوآرڈینیشن کو ممکن بنایا جاسکے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ ’بیپ ایپ‘ ٹیکسٹ میسجنگ اور سرکاری اہلکاروں کے ذریعے استعمال ہونے والی ویڈیو کالز کے لئے مکمل انکرپشن کے ساتھ مضبوط حفاظتی خصوصیات پیش کرتا ہے۔
کمیٹی نے اس سے قبل 2024 میں عالمی تنازعات کے دوران پیش آنے والے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیٹا اور آفیشل کمیونیکیشن کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا تھا، تاہم اب ایپ میں نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔
فیصل رتیال نے بتایا کہ ’بیپ‘ ویڈیو کمیونیکیشن تک اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو بڑھاتا ہے اور یہ حساس حکومتی بات چیت کیلئے موزوں ہے۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ کا 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
26 July 2026
گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف
26 July 2026
پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے: شزا فاطمہ
24 July 2026
پی ٹی اے نے موبائل سمز سے متعلق صارفین کو خبردار کر دیا
24 July 2026
یورپی کمیشن نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
24 July 2026
سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ
23 July 2026
ملک کی ٹیلی کام کمپنیوں کی موبائل کالز اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ
22 July 2026
وزارت آئی ٹی کا ’پاک آواز‘ محفوظ موبائل کمیونیکیشن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
22 July 2026