LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

دیوانی لڑکی نے محبت کے نام پر قتل ہونیوالے عاشق کی لاش سے شادی کر لی

Web Desk

3 December 2025

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انچل نامی لڑکی کے عاشق کا نام سکشم تھا، دونوں گزشتہ 3 سال سے ریلیشن میں تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن انچل کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے، محبت کرنے والے اس جوڑے کی زندگی اس وقت المناک موڑ پر پہنچی جب لڑکی کے گھر والوں نے رشتے کی مخالفت میں لڑکی کے عاشق کو بے دردی سے قتل کر ڈالا۔

لڑکی کے والد نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سکشم کے سر میں گولی مار کر قتل کیا جبکہ مقتول سکشم لڑکی کے بھائی کا دوست تھا اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا، پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔تاہم اس سارے واقعے میں غیر معمولی موڑ اس وقت آیا جب انچل اپنی محبت کو امر کرنے کیلئے سکشم کے قتل کے بعد اس کے گھر پہنچی اور آخری رسومات سے کچھ دیر قبل اپنے ماتھے پر سندور لگا کر خود کو اس کی دلہن بنا لیا۔پولیس کے مطابق قتل سے تقریباً 2 گھنٹے پہلے لڑکی کی ماں جے شری مرنے والے کے گھر گئی تھی اور اسے دھمکیاں دی تھیں، انچل نے میڈیا کو بتایا کہ میں 3 سال سے سکشم سے تعلق میں تھی اور میری فیملی اس رشتے کے خلاف تھی، اگرچہ سکشم اب اس دنیا میں نہیں رہا لیکن میں زندگی بھر اس کی بیوی رہوں گی۔