اسلام آباد میں سائبر سکیورٹی آگاہی ویک کا انعقاد،آن لائن خطرات سے بچاؤ کی تربیت
Web Desk
19 December 2025
وفاقی دارالحکومت میں سائبر سکیورٹی آگاہی ویک کا انعقاد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد عوام کو ڈیجیٹل دنیا میں درپیش خطرات سے آگاہ کرنا اور یہ باور کرانا تھا کہ معمولی سی غفلت بھی بڑے نقصانات کا سبب بن سکتی ہے۔
آگاہی مہم کے دوران شہریوں، خصوصاً نوجوانوں کو آن لائن فراڈ، ہیکنگ، ڈیٹا چوری اور سائبر حملوں سے بچاؤ کے مؤثر طریقے سکھائے گئے، ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سروسز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ساتھ سائبر سکیورٹی خطرات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
تقریب میں بتایا گیا کہ جعلی لنکس، فشنگ ای میلز، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہیکنگ اور مالی فراڈ اب عام مسائل بنتے جا رہے ہیں، ایسے میں سائبر سکیورٹی آگاہی ویک جیسے اقدامات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
ماہرین نے زور دیا کہ پاکستان اس وقت سائبر سکیورٹی خطرات سے محفوظ رہ سکتا ہے جب ہر شہری اپنی ڈیجیٹل ذمہ داری کو سمجھے، مضبوط پاسورڈز کا استعمال، مشکوک لنکس پر کلک نہ کرنا، ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز اور سوشل میڈیا پر پرائیویسی سیٹنگز کو بہتر بنانا بنیادی مگر مؤثر حفاظتی اقدامات ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ماہرین نے کہا کہ سائبر سکیورٹی صرف اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ عام صارف بھی اس کی پہلی دفاعی لائن ہے، حکومت، تعلیمی اداروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کو مل کر ایسی آگاہی مہمات کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا ہوگا تاکہ پاکستان ایک محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی جانب بڑھ سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے طالب علموں کیلئے ایک برس تک گوگل جیمنائی کی سبسکرپشن فری
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
29 امریکی ریاستوں کا میٹا کے خلاف مقدمہ، بچوں کیلئے نقصان دہ قرار دینے کا الزام
18 August 2026
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
18 August 2026
چین نے اے آئی ساتھی فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز عملاً ممنوع قرار دے دیں
17 August 2026
گوگل نے اینڈرائیڈ 17 کی بِیٹا 3 اپ ڈیٹ جاری کر دی
17 August 2026
چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی
17 August 2026