پنجاب میں مریضوں کے لئے ” اے آئی پاورڈ اسیکنر” متعارف کرانے کا فیصلہ
Web Desk
30 August 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے ہسپتالوں میں مریضوں کی فوری تشخیص اور علاج کے لیے جدید ترین ’’اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر‘‘ (AI-Powered Multi-Disease Scanner) متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’علی بابا‘ (Alibaba) کے اعلیٰ سطحی وفد اور ایگزیکٹوز نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس اس جدید طبی سکینر پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی پاورڈ کنٹراسٹ سی ٹی اسکین (Contrast CT Scan) ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف دو منٹ کے مختصر وقت میں 10 مختلف مہلک بیماریوں کی درست تشخیص ممکن ہو سکے گی۔
یہ جدید ٹیکنالوجی بیماریوں کی اسکریننگ، ابتدائی تشخیص، معالجاتی منصوبہ بندی اور مریضوں کی مینجمنٹ کے عمل میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ اس سکینر کے ذریعے لبلبے (Pancreas)، جگر (Liver)، معدے (Stomach)، غذائی نالی (Esophagus) اور بڑی آنت (Colon) سمیت مختلف اقسام کے پیچیدہ اور مہلک کینسر کی بروقت نشاندہی کی جا سکے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں اس جدید سکیننگ ٹیکنالوجی کے پائلٹ پراجیکٹ کا لائحہ عمل فوری طور پر تیار کر کے پیش کرے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026