قدیم چین میں انسانوں کی قربانی کے انکشاف، مرد و خواتین مختلف رسومات کیلئے قربان کیے جاتے تھے
Web Desk
2 December 2025
چین میں ہزاروں سال پرانے معاشرے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق 3800 سے 4300 برس قبل پتھر کے دور کے ایک سماج میں مردوں اور عورتوں کو مختلف رسومات اور سماجی مقاصد کیلئے قربان کیا جاتا تھا۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شمال مغربی چین میں دریافت ہونے والی ایک قدیم بستی کی اشرافیہ کی قبروں میں خواتین کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں واضح طور پر رسماً قربان کرکے دفن کیا گیا تھا۔
تحقیق کے مطابق پہلی بار ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ اس دور میں مردوں کی اجتماعی قبریں موجود تھیں، جن کا تعلق عوامی مذہبی رسومات کیلئے کی جانے والی اجتماعی انسانی قربانی سے جوڑا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قدیم معاشرے میں انسانوں کی قربانی کی دو اقسام رائج تھیں:
-
اجتماعی قربانی: جس میں مردوں کو ایک ساتھ دفن کیا جاتا تھا، جو عوامی اور مذہبی رسومات کیلئے ہوتی تھی۔
-
اشرافیہ کی تدفین: جس میں اعلیٰ مرتبے کے افراد کی قبروں کے ساتھ خواتین کو قربان کر کے دفن کیا جاتا تھا۔
ماہرین نے اس دریافت کو چین کے قدیم سماجی ڈھانچے اور مذہبی رسومات کو سمجھنے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026
اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
23 November 2026