LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ سٹی کورٹ آمد پر وکلا کا تشدد

Web Desk

29 December 2025

کراچی میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہینِ مذہب کے الزامات پر درج مقدمے کے سلسلے میں سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، جہاں وکلا کے ایک گروہ کی جانب سے تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہینِ مذہب کا مقدمہ درج ہے۔ سٹی کورٹ آمد کے موقع پر وکلا کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی، تاہم رجب بٹ کے وکلا نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی اور انہیں بحفاظت عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔

رجب بٹ اس مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت میں سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ سے وعدہ لیا گیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی ایسی حرکت سے باز رہیں گے جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔