ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
Web Desk
1 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے تسلیم کیا ہے کہ کینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں بھارت کا ملوث ہونا سامنے آیا ہے، اور اس سلسلے میں کینیڈا نے بھارتی حکام سے تحقیقاتی تعاون بھی حاصل کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل میں اس نوعیت کے سنگین واقعات کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون انتہائی لازمی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس بات کی مطلق ضمانت نہیں دے سکتے کہ کینیڈین سرزمین پر بھارت سے منسلک کوئی جرم دوبارہ نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سب سے پہلے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث رہے ہیں، جس کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان شدید سفارتی اور سیاسی محاذ آرائی دیکھنے میں آئی تھی۔ مارک کارنے کی جانب سے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور بھارتی مداخلت کے معاملے پر یہ پہلا باضابطہ اور اہم بیان سامنے آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ
1 October 2026
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
1 October 2026
ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
1 October 2026
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا
1 October 2026
یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ
1 October 2026
فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ
1 October 2026
امریکی وزیر دفاع کا فوج میں ’’خودکار جنگی کمانڈ‘‘ قائم کرنے کا اعلان
1 October 2026
پائلٹ اور اسرائیلی مسافروں کی بہادری ناقابلِ یقین تھی، ٹرمپ کا فلائی دبئی واقعے پر ردعمل
1 October 2026