LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے چوتھا غیر رسمی ووٹنگ مرحلہ مکمل

Web Desk

1 October 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اگلے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے چوتھا غیر رسمی اور خفیہ ابتدائی ووٹنگ مرحلہ (اسٹرا پول) مکمل کر لیا ہے۔ ستمبر کے لیے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوامِ متحدہ میں فرانس کے سفیر جیروم بونافون نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ امیدواروں کی حمایت اور اہلیت کا جائزہ لینے کے لیے رائے شماری کا چوتھا دور مکمل ہو چکا ہے، اور نتائج سے متعلق متعلقہ رکن ممالک اور جنرل اسمبلی کے صدر کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

چلی کی سابق صدر مشیل بیچلیٹ کے میدان سے دستبردار ہونے کے بعد اس وقت اقوامِ متحدہ کے سب سے اعلیٰ عہدے کے لیے 7 امیدوار دوڑ میں شامل ہیں۔ ان میں کوسٹاریکا کی ریبیکا گرینسپین، گیانا کی کیرولین روڈریگز برکٹ، ایکواڈور کی ایوون اے بکی، ایکواڈور کی ماریا فرنانڈا ایسپینوسا، ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے آئی اے ای اے (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی، یوگنڈا کے اولارا اوتوننو اور سینیگال کے سابق صدر مکی سال شامل ہیں۔ یاد رہے کہ موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی دوسری اور آخری پانچ سالہ مدتِ ملازمت رواں سال کے اختتام پر ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد نئے سیکرٹری جنرل یکم جنوری 2027ء کو باضابطہ طور پر اپنے منصب کا چارج سنبھالیں گے۔