LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

پاکستان میں فائیو جی کی لانچنگ سے متعلق بڑی پیش رفت، رمضان سے قبل نیلامی کا امکان

Web Desk

18 December 2025

پاکستان میں فائیو جی سروس کے آغاز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رمضان المبارک سے قبل فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پاکستان میں فائیو جی سروس کا اجراء اب دور نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان سے پہلے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے حکومت سے باضابطہ درخواست کی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی نیلامی سے متعلق انفارمیشن میمورنڈم آئندہ 10 سے 15 روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ انفارمیشن میمورنڈم کے اجراء کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کو 45 دن کا وقت دیا جائے گا تاکہ وہ نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی تیاری کر سکیں۔حفیظ الرحمان نے مزید کہا کہ اگر یکم جنوری تک انفارمیشن میمورنڈم جاری ہو جاتا ہے تو 15 فروری کو فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ممکن ہو سکتی ہے، جس کے بعد پاکستان میں جدید فائیو جی سروس کے آغاز کی راہ ہموار ہو جائے گی