پاکستان کی جانب سے بائیکاٹ کافیصلہ، بھارتی کرکٹ بورڈکاردعمل سامنے آگیا
Web Desk
2 February 2026
پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آگیا۔بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیوشکلا کہتے ہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بات ہوجانے تک پاکستان کے فیصلے پر کوئی بات نہیں کریں گے۔
راجیوشکلا نے کہاکہ آئی سی سی نے اس حوالے سے اسپورٹس مین شپ کا کہا ہے اوروہ آئی سی سی کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں۔بنگلا دیش نے بھارت میں عدم تحفظ کی بنیاد پر آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی مگر آئی سی سی نے معاملہ سمجھنے اور اسے حل کرنے کے بجائے اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔
اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کی خاطر بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ میں شرکت نہ کرنے فیصلہ سنا دیا تاہم ورلڈکپ کے باقی میچزمیں سری لنکا میں شرکت کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026