بدین: گدھا منڈی میں گدھوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک پہنچ گئیں
Web Desk
27 June 2026
سندھ کے ضلع بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں قائم گدھا منڈی میں گدھوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک پہنچ چکی ہیں، جس نے اس منڈی کو علاقے کی ایک منفرد پہچان بنا دیا ہے۔ ٹنڈو غلام علی کی اس روایتی اور منفرد منڈی میں گدھوں کی مختلف نسلیں لائی جاتی ہیں جن کی قیمتیں بھی ان کی خصوصیات کے لحاظ سے لاکھوں میں ہوتی ہیں۔ منڈی میں عام گدھا 40 ہزار سے 80 ہزار روپے تک دستیاب ہے، جبکہ کسی خاص نسل کا گدھا 5 لاکھ روپے تک کی خطیر رقم میں بھی فروخت ہو رہا ہے۔
مقامی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ان گدھوں کی قیمت صرف ان کی شکل و صورت دیکھ کر نہیں لگائی جاتی، بلکہ ان کی اصل قیمت ان کی طاقت، رفتار اور بوجھ اٹھا کر کام کرنے کی غیر معمولی صلاحیت کے مطابق طے ہوتی ہے۔ اس وقت منڈی میں ہر طرف خریداروں اور بیوپاریوں کا شدید رش دکھائی دے رہا ہے، جہاں ہر شخص اپنی ضرورت کے مطابق بہترین نسل اور سب سے طاقتور گدھے کی تلاش میں مصروف نظر آتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں
8 November 2026
فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
8 November 2026