LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ایران کیخلاف حملوں کو محدود رکھنے کی کوشش کررہے ہیں: عالمی میڈیا امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی ایران کیساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں پر شدید تنقید چین کے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل تجربے، امریکہ کا اظہارِ تشویش غیر ملکی فوج ایرانی ساحل پر اتری تو علاقہ ان کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایرانی بحریہ خطےمیں کشیدگی کا ذمہ دار واشنگٹن ہے: علی اکبر ولایتی مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی آج 59 برسی منائی جارہی ہے بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملےکیے، نتائج سنگین بھی ہوسکتے ہیں۔ را ٹرمپ ریڈ کارڈ معطلی کا معاملہ، یورپی ارکانِ پارلیمنٹ کا سربراہ فیفا کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ اسرائیل کا عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل کو, رام اللہ کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے اٹلی کا ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران پر کشیدگی کم، مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور ایرانی و قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، آبنائے ہرمز واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ ٹرمپ کے حالیہ بیانات واشنگٹن کی ایران پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہیں، کاظم غریب آبادی

ایشیز کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، کپتان کمنز کی واپسی

Web Desk

10 December 2025

 انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، پیٹ کمنز سکواڈ میں واپسی کے ساتھ ہی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کپتانی بھی کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز انجری سے ری کوری کے بعد سکواڈ میں واپس آئے ہیں جبکہ عثمان خواجہ 15 رکنی سکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ برسبین ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، پیٹ کمنز جولائی کے بعد سے کرکٹ ایکشن سے باہر رہے ہیں، انہوں نے جولائی میں جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈوگٹ اور کیمرون گرین کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، نیتھن لیوین، مائیکل نیسر، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔