آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی نافذ، کمپنیوں پر بھاری جرمانے کا اعلان
Web Desk
9 December 2025
آسٹریلیا: ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل آج سے نافذ ہوگیا، جس کے بعد آسٹریلیا یہ پابندی عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے قانون کے تحت 16 سال سے کم عمر بچے انسٹاگرام، فیس بک، ایکس، اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکیں گے۔
آسٹریلوی حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر والدین یا کم عمر بچوں پر کوئی سزا نہیں ہوگی، تاہم سوشل میڈیا کمپنیوں کو 32 ملین امریکی ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد کم عمر صارفین کو بیہودہ مواد، آن لائن استحصال اور سائبر کرائم سے محفوظ رکھنا ہے۔
تاہم ناقدین کے مطابق اس اقدام سے نوجوان انٹرنیٹ کے غیرمحفوظ گوشوں کی طرف جا سکتے ہیں، جہاں نگرانی کا کوئی نظام موجود نہیں۔
آسٹریلیا میں نوجوانوں کا ردعمل بھی تقسیم ہے؛ کچھ نے اس پابندی کو توہین آمیز قرار دیا، جبکہ متعدد کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے بغیر زندگی کے عادی ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ یورپی ممالک بھی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت قوانین پر غور کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان
15 October 2026
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026