اٹک ریفائنری کا مرکزی یونٹ بند: سپلائی لائن متاثر، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے بڑے بحران کا خدشہ
Web Desk
22 April 2026
خام تیل کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کے باعث ملک کے اہم تزویراتی (Strategic) اثاثے اٹک ریفائنری لمیٹڈ (ARL) کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں ریفائنری کا مرکزی یونٹ بند کر دیا گیا ہے۔ ریفائنری انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چار روز سے راولپنڈی اور اٹک میں آئل ٹریفک پر عائد پابندیوں نے خام تیل کی سپلائی لائن کو مفلوج کر دیا ہے، جس سے نہ صرف پیداواری عمل رک گیا ہے بلکہ ملک میں ایندھن کا بڑا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ پابندیاں فوری طور پر ختم نہ کی گئیں تو پوری ریفائنری مکمل طور پر بند ہو جائے گی، جس کے اثرات عام عوام، مسلح افواج اور ایوی ایشن سیکٹر پر براہِ راست مرتب ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
8 July 2026
کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو بریک؛ فی تولہ 4700 روپے کی بڑی کمی
8 July 2026