18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا البم صبح آئے نا ریلیز کا اعلان
Web Desk
21 July 2026
پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے 18 سال کے طویل وقفے کے بعد اپنے چوتھے اسٹوڈیو البم ‘صبح آئے نا’ کی ریلیز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر البم کا آفیشل کور اور 8 گانوں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کو نئے میوزک کا تحفہ دیا ہے۔ یہ البم 2008 میں ریلیز ہونے والے البم ‘میری کہانی’ کے بعد عاطف اسلم کا پہلا مکمل اسٹوڈیو البم ہوگا، جس میں ‘صبح آئے نا’، ‘سفر میں ہوں’، ‘عشق’ اور ‘سچے وعدے’ جیسے گانے شامل ہیں۔ 2004 میں ‘جل پری’ سے سولو کیریئر کا آغاز کرنے والے گلوکار نے گزشتہ دو دہائیوں میں متعدد بالی ووڈ اور لالی ووڈ ہٹ نمبرز دیے ہیں۔ 18 سال بعد ان کے مکمل البم کے اعلان کو مداح میوزک انڈسٹری میں ان کی ایک بڑی اور شاندار واپسی قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026