LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

اسماء عباس کا 60 سال سے زائد عمر کی تنہا خواتین کو شادی کا مشورہ

Web Desk

8 July 2026

پاکستان کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں 60 سال سے زائد عمر کی تنہا خواتین کو مخلص شریکِ حیات ملنے پر شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے گزشتہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بات کو مکمل سیاق و سباق کے ساتھ نہیں سنا گیا تھا؛ اگرچہ ہر شخص قابلِ اعتماد نہیں ہوتا لیکن اگر زندگی کے اس حصے میں کوئی اچھا اور مخلص انسان مل جائے تو شادی کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اسماء عباس نے شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکاراؤں اور اپنی بہن بشریٰ انصاری سمیت ثمینہ احمد کی کامیاب شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو بہترین جیون ساتھی ملے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑھاپے میں ایک ایسے ساتھی کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہے جو بیماری یا روزمرہ معاملات میں ساتھ دے سکے، اور کوئی بھی رشتہ باہمی احترام، برداشت اور سمجھ داری سے ہی مضبوط بنتا ہے۔