LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا لانا نصیبہ یو این سیکرٹری جنرل بننے کی کوشش میں گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف

عاصم اظہر کے نئے گانے میں ہانیہ عامر کی آواز؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Web Desk

5 June 2026

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے تازہ ریلیز ہونے والے گانے آرزو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، تاہم گانے کی مقبولیت کے ساتھ ایک نئی بحث بھی جنم لے چکی ہے۔ متعدد صارفین کا خیال ہے کہ گانے کے ایک حصے میں سنائی دینے والی آواز اداکارہ ہانیہ عامر کی ہے۔
عاصم اظہر نے حال ہی میں آرزو کے نام سے اپنا نیا گانا جاری کیا ہے، جسے انہوں نے خان، مادھورکسو اور نور کے ساتھ مل کر گایا ہے۔ ریلیز کے بعد سے یہ گانا مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
گانے سے متعلق قیاس آرائیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اس کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں موجود ایک لائن ’’پھر سے بولو‘‘ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، اور بہت سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ یہ جملہ ہانیہ عامر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ صارفین نے نہ صرف اپنی رائے کا اظہار کیا بلکہ ہانیہ عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے بھی سوال اٹھائے کہ آیا واقعی گانے میں ان کی آواز شامل ہے یا نہیں۔
تاہم تاحال عاصم اظہر یا ہانیہ عامر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث مداحوں کے درمیان تجسس اور بحث مزید بڑھ گئی ہے۔