پیاز اور لہسن پر جھگڑا، شادی کے 11 سال بعد جوڑے کی طلاق
Web Desk
10 December 2025
بھارت میں پیاز اور لہسن کے معاملے پر جھگڑے ہونے کے 11 سال بعد جوڑے کی طلاق ہوگئی۔
شادی کے بعد جوڑے کو مختلف غذائی انتخاب پر کوئی مسئلہ نہیں تھا، بیوی نے مذہبی عمل کے طور پر پیاز اور لہسن سے سختی سے پرہیز کیا، تاہم شوہر اور ساس نے ان کا استعمال جاری رکھا، وقت گزرنے کے ساتھ ان کے درمیان کھانے کی تقسیم آہستہ آہستہ تنازع میں بدلنے لگی اور کھانا پکانے کے الگ سے انتظامات معمول بن گئے۔گھریلو نااتفاقی اتنی بڑھی کہ آخرکار بیوی نے بچے کے ساتھ گھر چھوڑ دیا۔2013 میں شوہر نے طلاق کے لئے احمد آباد فیملی کورٹ سے رجوع کیا اور دعویٰ کیا کہ بیوی کا کھانے کی عادت پر سمجھوتہ کرنے سے گریز کرنا ظلم کے مترادف ہے، فیملی کورٹ نے 2024 میں طلاق منظور کرتے ہوئے اسے کفالت ادا کرنے کی ہدایت کی۔اہلیہ کی جانب سے فیملی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کے بعد کیس گجرات ہائی کورٹ میں چلا گیا، وکیل نے دلائل دیئے کہ شوہر نے مذہبی غذائی پابندیوں کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے، جبکہ شوہر کا کہنا تھا کہ پیاز اور لہسن کا استعمال تنازعات کا مستقل ذریعہ بن گیا ہے۔سماعت کے دوران بیوی نے بالآخر کہا کہ وہ اب طلاق کی مخالفت نہیں کرتی، شوہر، بدلے میں، عدالت میں اقساط میں ادا نہ کی گئی رقم جمع کرانے پر راضی ہوگیا،
متعلقہ عنوانات
3 ہزار 400 بوسوں کے نشان والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل، مالک کو جرمانہ
26 August 2026
پیرو: قدیم اہرام کے قریب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ دریافت
25 August 2026
پولینڈ: جعلی پیزا آرڈر دیکر کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے والا نوجوان گرفتار
25 August 2026
جرمنی: 65 ویں فنگر ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، 150 افراد کی شرکت
25 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل
24 August 2026
کینسر میں مبتلا سانپ کا انسانوں والی جدید تکنیک سے علاج، دنیا کا پہلا کیس
23 August 2026
جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
23 August 2026