بھارتی اداکارہ کا ابرار احمد کو کرکٹ لیگ ’دی ہنڈریڈ‘میں منتخب کیے جانے پر شدید ردعمل
Web Desk
16 March 2026
بھارتی فلمی دنیا کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے کی جانب سے پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کے غیر ملکی کرکٹ مقابلوں میں انتخاب پر مبینہ سخت ردعمل کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے ابرار احمد کے انتخاب پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایک بھارتی ٹیم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور احتجاجاً اپنا موبائل سم کارڈ توڑ دیا۔تاہم اس معاملے پر تاحال اننیا پانڈے کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا تصدیق سامنے نہیں آئی، جس کی وجہ سے اس خبر کی حقیقت کے بارے میں سوالات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی لیگ اسپنر ابرار احمد کو غیر ملکی کرکٹ مقابلوں میں بھارتی نژاد کاروباری شخصیت کی ملکیت والی ٹیم میں شامل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد بھارت میں بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔مقابلے اکیس جولائی سے شروع ہو کر سولہ اگست تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں شرکت کے لیے ابرار احمد کو قومی کرکٹ بورڈ سے اجازت درکار ہوگی، تاہم قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث انہیں اجازت ملنے کے امکانات غیر یقینی قرار دیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ابرار احمد نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوری دو ہزار پچیس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھ
متعلقہ عنوانات
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
رضوان کے عدم تعاون کی وجہ سے تحقیقات میں تاخیر ہو رہی ہے، این سی سی آئی اے ذرائع
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ایشین گیمز: نور زمان نے سکواش میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی
27 September 2026