LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان

سحر انگیز آواز سے دلوں کو گرمانے والے قوال امجد صابری کو دنیا چھوڑے 10 برس بیت گئے

Web Desk

22 June 2026

پاکستان کے نامور اور ہر دلعزیز قوال امجد صابری کو ہم سے بچھڑے آج پورے 10 برس بیت گئے ہیں، لیکن ان کی سحر انگیز آواز، محبت بھری یادیں اور لازوال کلام آج بھی دنیا بھر میں کروڑوں دلوں میں دھڑک رہے ہیں۔

امجد صابری نے قوالی کے روایتی فن کو نئی نسل میں ایک منفرد، دلنشین اور جدید رنگ کے ساتھ متعارف کروایا۔ انہوں نے قوالی کو محض ایک فن کے طور پر نہیں اپنایا، بلکہ اپنی روح اور خونِ جگر سے اس کی آبیاری کی۔ وہ جب عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے ‘تاجدارِ حرم’ پکارتے، تو سننے والوں کی آنکھیں نم اور دل مدینہ ہو جاتے۔ ان کی پُردرد آواز میں پڑھے گئے کلام ‘بھر دو جھولی میری یا محمد’ اور ‘میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا’ آج بھی سماعتوں میں رس گھولتے ہیں اور ان کی عدم موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔

مقدس مہینے رمضان المبارک میں 22 جون 2016ء کا وہ سیاہ اور تاریک دن پاکستان کی موسیقی، ثقافت اور قوالی کی تاریخ کا ایک بہت بڑا سانحہ تھا، جب اس درویش صفت فنکار کو ہمیشہ کے لیے ہم سے چھین لیا گیا۔ امجد صابری کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں اس وقت بزدلانہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے جا رہے تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار سفاک دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

آج ان کی دسویں برسی کے موقع پر مداح انہیں یاد کر رہے ہیں، کیونکہ امجد صابری اپنی بے لوث فنی و مذہبی خدمات اور عاجزانہ شخصیت کے باعث رہتی دنیا تک عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔