محبوبہ کو شادی کی پیشکش کیلئے نوجوان نے خود دریا سے سونا تلاش کر لیا
Web Desk
28 October 2026
امریکی ریاست کولوراڈو کے رہائشی جیک ولکانی نے اپنی محبوبہ جوآن کو شادی کی پیشکش کے لیے بازار سے زیور خریدنے کے بجائے اپنے ہاتھوں سے تلاش کیے گئے سونے سے منگنی کی انگوٹھی بنوا کر سب کو حیران کر دیا۔ جیک نے کئی ماہ تک کولوراڈو کے مختلف دریاؤں اور ندی نالوں سے محنت کر کے سونے کے ذرات تلاش کیے اور مطلوبہ مقدار جمع ہونے پر اسے مقامی سنار کے سپرد کیا، جس نے اسے پگھلا کر ایک دلکش انگوٹھی میں ڈھال دیا۔ ہائیکنگ کے دوران جب جیک نے جوآن کو سونا جمع کرنے کی پوری ویڈیو دکھا کر انگوٹھی پیش کی تو وہ جذباتی ہو کر رو پڑیں۔ جیک کے اس منفرد اقدام نے منگنی کے اس موقع کو محض ایک رسم کی بجائے محبت، محنت اور خلوص کا یادگار نمونہ بنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت: نوجوان کو نوکری چھوڑنے کے 11 لاکھ آفر ہوئے تو اس نے انٹرنیٹ سے مشورہ مانگ لیا
28 October 2026
امریکا: گاڑی میں گھسا ریچھ اندر ہی پھنس گیا، توڑ پھوڑ مچا دی
28 October 2026
خصوصی طور پر تبدیل شدہ منفرد موٹر سائیکل نے پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
27 October 2026
ایوی ایشن کی دنیا کا منفرد واقعہ، کینیا سے خصوصی پرواز میں 50 گائیوں کا لاگوس تک سفر
27 October 2026
انسان اور ریچھ کی انوکھی دوستی، 150 کلو وزنی ماسا اب بھی گود میں بیٹھنے کی ضد کرتی ہے
27 October 2026
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
گھنی مونچھوں والے نومولود کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا
26 October 2026
امریکا: سالگرہ کے پیسوں سے لاٹری خریدنے والی خاتون نے بڑا انعام جیت لیا
25 October 2026