LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

امریکا:ہالف میراتھون میں 137 ٹی شرٹس پہن کر دوڑنے کا انوکھا ریکارڈ

Web Desk

3 December 2025

آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ پہلی بار 2019 میں 111 ٹی شرٹس پہن کر قائم کیا تھا لیکن کچھ سال بعد ایک اور رنر نے 127ٹی شرٹس کے ساتھ انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

اس ریکارڈ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ڈیوڈ رش نے سخت ٹریننگ کی بھاری کپڑوں میں دوڑیں لگائیں اور وزن بھرے بیگ پہن کر مشق کی۔گزشتہ کوشش میں، فیمس آئیڈاہو پوٹیٹو ہاف میراتھن کے دوران ڈیوڈ 114 ٹی شرٹس ہی پہن سکے تھے اور گردن میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث باہر ہونا پڑا لیکن اس سال وہ اسی ریس میں دوبارہ میدان میں اُترے اور 137 ٹی شرٹس کے ساتھ نہ صرف دوڑے بلکہ ریس مکمل بھی کی۔اس کامیابی پر ان کا کہنا تھا کہ سالوں کی کوشش اور ایک شاندار ناکامی کے بعد بالآخر انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس حاصل کر لیا۔ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ عزم، تخلیقی صلاحیت، برداشت اور بہت ساری ٹی شرٹس کا امتزاج تھا۔