LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک تقریباً 15لاکھ پاکستانی بچوں نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کاسامنا کیا، یونیسیف سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی امریکا اور ایران کی جنگ سے عالمی تیل کی ترسیل شدید متاثر پاسداران انقلاب کی امریکی طاقتور ترین غیر جوہری بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے نام پر شدید تنقید مشی گن میں سینٹ نشست پر انتخابات: غزہ جنگ کے باعث یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات

الاسکا کے شہر اتقیاگوِک میں 64 دن کی قطبی رات کا آغاز ، سورج اگلے سال تک غائب رہے گا

Web Desk

25 November 2025

امریکی ریاست الاسکا کے سب سے شمالی شہر اتقیاگوِک (Utqiaġvik) میں قطبی رات (Polar Night) کا منفرد اور حیران کن موسم شروع ہوچکا ہے، جہاں سورج نے آخری بار افق پر جھلک دکھا کر 64 دن کے لیے رخصت لے لی۔ اب یہ خطہ 22 جنوری 2026 تک سورج کی روشنی سے محروم رہے گا۔

زمین کے محور کے جھکاؤ کے باعث اتقیاگوِک میں ہر سال دو ماہ سے زائد عرصہ سورج افق سے اوپر نہیں آ پاتا۔ تاہم اس دوران شہر مکمل اندھیرے میں نہیں ڈوبتا، بلکہ روزانہ چند گھنٹے ’’سِوِل ٹوائلائٹ‘‘ نامی ہلکی نیلی روشنی چھائی رہتی ہے بالکل ویسی جیسے طلوعِ آفتاب سے پہلے کی دھیمی چمک۔

تقریباً 4,400 آبادی پر مشتمل یہ دور دراز بستی فیئر بینکس سے 500 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس علاقے میں پانچویں صدی عیسوی کے قدیم آثار بھی ملتے ہیں، جو اسے تاریخی طور پر بھی منفرد شناخت دیتے ہیں۔

سورج کی طویل غیر موجودگی خطے کو اندھیرے کے ساتھ ساتھ شدید سرد ہواؤں، برفانی درجۂ حرارت اور تیز رفتار موسمی تبدیلیوں کی لپیٹ میں لے آتی ہے۔ قطبی رات کے دوران ٹمپریچر خطرناک حد تک نیچے چلا جاتا ہے، اور اسی ماحول میں ’’پولر ورٹیکس‘‘ جیسے برفانی کم دباؤ کے نظام بنتے ہیں جو کبھی کبھار جنوبی علاقوں تک بھی اثر چھوڑ دیتے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ یہی شہر گرمیوں میں تقریباً تین ماہ تک سورج کی مسلسل روشنی میں نہایا رہتا ہے، اور اسی دوران بیرو ہائی اسکول کی امریکا کی سب سے شمالی فٹ بال ٹیم اپنا سیزن مکمل روشنی میں کھیلتی ہے۔

الاسکا کا یہ حیرت انگیز موسمی سفر ایک بار پھر جاری ہے، اور اتقیاگوِک تاریکی سے روشنی کے اس سالانہ غیر معمولی چکر میں داخل ہوچکا ہے۔