امریکا: گاڑی میں گھسا ریچھ اندر ہی پھنس گیا، توڑ پھوڑ مچا دی
Web Desk
28 October 2026
امریکی ریاست الاسکا کے شہر جونو میں ایک کالا ریچھ رات کے وقت کھڑی گاڑی میں گھس گیا، تاہم اندر داخل ہوتے ہی گاڑی کا دروازہ خود بخود بند ہونے کے باعث ریچھ اندر ہی پھنس گیا۔ باہر نکلنے کی مسلسل کوششوں میں ریچھ نے گاڑی کی سیٹوں، ڈیش بورڈ اور اندرونی حصے کو بری طرح توڑ پھوڑ کر تباہ کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر رسی کی مدد سے گاڑی کا دروازہ کھولا، جس کے بعد ریچھ فوری طور پر باہر نکل کر جنگل کی جانب بھاگ گیا۔ گاڑی کے مالک مائیکل ولسن کے مطابق ریچھ نے اسی رات دیگر تین گاڑیوں کے دروازے کھولنے کی کوشش بھی کی تھی، لیکن صرف ان کی گاڑی میں پھنسنے کی نوبت آئی۔ اس غیر معمولی واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت: نوجوان کو نوکری چھوڑنے کے 11 لاکھ آفر ہوئے تو اس نے انٹرنیٹ سے مشورہ مانگ لیا
28 October 2026
محبوبہ کو شادی کی پیشکش کیلئے نوجوان نے خود دریا سے سونا تلاش کر لیا
28 October 2026
خصوصی طور پر تبدیل شدہ منفرد موٹر سائیکل نے پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
27 October 2026
ایوی ایشن کی دنیا کا منفرد واقعہ، کینیا سے خصوصی پرواز میں 50 گائیوں کا لاگوس تک سفر
27 October 2026
انسان اور ریچھ کی انوکھی دوستی، 150 کلو وزنی ماسا اب بھی گود میں بیٹھنے کی ضد کرتی ہے
27 October 2026
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
گھنی مونچھوں والے نومولود کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا
26 October 2026
امریکا: سالگرہ کے پیسوں سے لاٹری خریدنے والی خاتون نے بڑا انعام جیت لیا
25 October 2026