افغانستان نے اپنی نئی ٹی 20 لیگ متعارف کرا دی
Web Desk
22 December 2025
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے نئی ٹی 20 لیگ افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اے سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لیگ کے افتتاحی سیزن میں افغانستان کے پانچ شہروں کی نمائندگی کرنے والی فرنچائزز شامل ہوں گی۔
لیگ میں افغانستان کے نمایاں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بھی کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد افغان کرکٹ کو مزید مضبوط بنانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر سامنے لانا ہے۔
اے سی بی کے چیئرمین میر واعظ اشرف نے دبئی میں ہفتے کے روز لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ افغانستان پریمیئر لیگ افغان کرکٹ کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لیگ نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ نئی نسل کو متاثر کرنے کے ساتھ افغانستان کرکٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی مدد دے گی۔
پریس ریلیز کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن اکتوبر 2026 میں متحدہ عرب امارات میں شروع کیے جانے کا منصوبہ ہے، جبکہ پلیئر ڈرافٹ یا آکشن جون یا جولائی 2026 میں متوقع ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل 2018 کے اوائل میں بھی افغانستان پریمیئر لیگ کے نام سے ایک ٹورنامنٹ منعقد کر چکا ہے، تاہم اس وقت لیگ کا صرف ایک ہی سیزن کھیلا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026