عمران خان کی نہتی، باپردہ خواتین کو بالوں سے گھسیٹنا قانون کی توہین ہے، راجہ ناصر
Web Desk
10 December 2025
اڈیالہ جیل کے باہر سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں پر پولیس کے ہاتھوں بدسلوکی اور واٹر کینن کے استعمال نے انسانی حقوق کے عالمی دن سے چند لمحے قبل ملک میں بنیادی آزادیوں کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
وائس چیئرمین تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دینا، اور نہتی، باپردہ بزرگ خواتین کو بالوں سے گھسیٹنا اور ہراساں کرنا آئین، قانون اور انسانی احترام کی کھلی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ توہین صرف عمران خان کی بہنوں کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہر ماں، بہن اور بیٹی کی بے حرمتی ہے۔ ایسا ظلم قرآن، آئین اور عالمی انسانی حقوق کے تمام تقاضوں کے منافی ہے، تاہم تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی قائم نہیں رہتا۔
سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم آئین، انصاف، آزاد انتخابات اور قومی مفاہمت کی بات کر رہے ہیں تاکہ ملک کو موجودہ سیاسی بند گلی سے نکالا جا سکے، لیکن اگر اب بھی درست راستہ نہ چُنا گیا تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ “ہم سچ، عزتِ نفس اور انسانی کرامت کے راستے پر قائم رہیں گے، اور اللہ ہی ہماری آخری امید ہے۔”
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان
15 October 2026
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026