میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
Web Desk
28 July 2026
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی واضح اکثریت اور کامیابی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 24 جولائی کو میرپور آمد کے موقع پر ہی عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام نے ‘شیر’ پر مہر لگا کر باضابطہ ثابت کر دیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی حقیقی ترقی اور خوشحالی صرف مسلم لیگ (ن) کے دور سے جڑی ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 21 جولائی کو مظفر آباد بھی اپنا فیصلہ سنا چکا ہے اور 2 اگست کو کشمیری عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مختلف حلقوں میں پی پی پی اور ن لیگ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم ن لیگ کو واضح برتری حاصل ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت
28 July 2026
کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
28 July 2026
پاسپورٹ تجدید میں سہولت، عازمین حج فوری بنیادوں پر پاسپورٹ بنوا سکیں گے
28 July 2026
پاور سیکٹر کا گردشی قرض 1740 ارب روپے تک پہنچ گیا
28 July 2026
نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع
28 July 2026
عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت
28 July 2026
پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا
28 July 2026
سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی اپیل نمٹا دی
28 July 2026