اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت
Web Desk
28 July 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے منصوبوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ بستیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں قائم کی جانے والی اسرائیلی آبادکار بستیاں کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتیں اور خطے میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی آبادکاری کی یہ پالیسی 2 ریاستی حل کی کوششوں اور دونوں اقوام کے درمیان منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے قیام کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایک بار پھر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے احتساب کا زوردار مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026