ٹک ٹاک جدید اے آئی کنٹرولز اور تعلیمی ٹولز کا اضافہ
Web Desk
27 November 2025
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اے آئی کو اگر ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتی ہے، دریافت کے عمل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور تحفظ میں اضافہ کر سکتی ہے۔
بیان کے مطابق نئی اپ ڈیٹس کمیونٹی کو زیادہ واضح معلومات اور مزید کنٹرول فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں تاکہ وہ اے آئی کے ساتھ تعلق کے بارے میں بہتر فیصلہ کر سکیں۔ان میں سے ایک فیچر اے آئی سے تیار کردہ مواد کے لیے ہے۔جلد ہی ٹک ٹاک منیج ٹاپکس میں اس فیچر کو آزمایا جائے گا۔اس سیٹنگ کے ذریعے صارفین یہ طے کر سکیں گے کہ ان کی فار یو فیڈ میں اے آئی سے بنایا گیا مواد کس حد تک دکھائی دے۔جو لوگ اے آئی ویڈیوز سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں، وہ اس طرح کے مواد کی مقدار بڑھا سکیں گے، جبکہ وہ صارفین جو ایسی ویڈیوز کم دیکھنا چاہتے ہیں، اسے کم کر سکیں گے۔یہ کنٹرول ان ٹولز کا حصہ ہے جو صارفین کو مواد کی سفارشات کو ذاتی نوعیت کا بنانے اور اپنی پسندیدہ اشیا کو دریافت کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026