پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن، 2025 بہتر سال قرار
Web Desk
10 April 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اپنی تازہ ترین “ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک” رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارے دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2025 میں سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کے نتیجے میں معاشی نمو میں بہتری آئی ہے اور مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اے ڈی بی نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2026 میں 3.5 فیصد رہے گی، جبکہ 2027 میں یہ مزید بہتر ہو کر 4.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں صنعتی شعبے کی بحالی اور نجی سرمایہ کاری میں اضافے کو معاشی نمو کا بنیادی محرک قرار دیا گیا ہے۔
ادارے نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مہنگائی پر دوبارہ دباؤ ڈال سکتا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق، 2026 میں مہنگائی کی شرح 6.4 فیصد اور 2027 میں 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں مزید نرمی متوقع ہے، تاہم توانائی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتا ہے، جس سے زرعی اور صنعتی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اے ڈی بی نے تعمیراتی شعبے کی بہتری اور سیلاب سے بحالی کے منصوبوں کو معاشی استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے، تاہم واضح کیا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے عالمی غیر یقینی صورتحال سے نبرد آزما ہونا اور معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔ رپورٹ میں ترسیلاتِ زر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے ممکنہ خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جس کے لیے حکومت کو محتاط معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026
روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن
27 October 2026
خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال
27 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026