LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

عامر خان پر ’لو جہاد‘ کا الزام، لارنس بشنوئی گینگ نے بھی قتل کی دھمکی دے دی

Web Desk

18 July 2026

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کو بھارت کے بدنامِ زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مبینہ دھمکی دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد بھارتی پولیس نے معاملے کی باقاعدہ جانچ کا آغاز کر دیا ہے۔ مبینہ دھمکی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فیس بک پوسٹ اور وائس نوٹ کے ذریعے سامنے آئی، جس میں خود کو گینگ سے وابستہ ظاہر کرنے والے آرزو بشنوئی اور ٹائسن بشنوئی نامی افراد نے عامر خان پر “لو جہاد” کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ اسی پوسٹ میں راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں 13 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے واقعے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم اب تک نہ تو عامر خان اور نہ ہی ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت درج کرائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکیاں دے چکا ہے اور 2024 میں سلمان خان کی ممبئی رہائش گاہ کے باہر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری بھی اسی گینگ نے قبول کی تھی، جس کا پسِ منظر 1998 کا مبینہ کالے ہرن کا شکار کیس بتایا جاتا ہے