فوت شدہ ماں کا روپ دھار کر پنشن وصول کرنے والا شخص گرفتار
Web Desk
28 November 2025
شمالی اٹلی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا، جہاں 57 سالہ شخص نے اپنی 82 سالہ ماں’گرازیلا ڈال اوگلیو‘ کی موت چھپا کر ان کا روپ دھار کر پنشن حاصل کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق اس شخص نے شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے میک اپ، وِگ اور اپنی ماں کے کپڑے پہن کر خود کو ان کی شکل میں پیش کیا، دفتر کے اہلکار نے درخواست میں کچھ غیر معمولی محسوس کیا اور حکام کو اطلاع دی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شخص گاڑی چلاتے ہوئے دفتر پہنچا، جبکہ اس کی ماں کے پاس کبھی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر کا جائزہ لیا اور وہاں سوئنگ بیگ میں لپٹی ماں کی ممی شدہ نعش دریافت کی۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے نعش سے مائعات نکال کر سڑنے سے بچانے کی کوشش کی تھی، ملزم پر نعش چھپانے، ریاست کے ساتھ دھوکہ دہی، پہچان بدلنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کرنے اور سرکاری دستاویزات میں جعل سازی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق موت کی صحیح وجوہات معلوم کرنے کیلئے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا گیا ہے، ملزم فی الحال مقامی جیل میں ہے اور پراسیکیوٹرز پوسٹ مارٹم کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ماں کی موت کی اصل وجوہات معلوم ہو سکیں۔
متعلقہ عنوانات
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026