سپین کے صدیوں پرانے سکے نے نیلامی میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
Web Desk
2 December 2025
سپین کے بادشاہ فلپ سوم کے دور 1609ء میں تیار کیا گیا ایک نایاب سونے کا سکہ ریکارڈ توڑ 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک یعنی تقریباً 3.49 ملین ڈالرز میں فروخت ہوا جو کہ یورپ کی نیلامی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
حیرت انگیز طور پر 339 گرام وزنی یہ منفرد سکہ سونے سے تیار کیا گیا تھا جو ہسپانوی فاتحین خاص طور پر امریکا سے اسپین کے شہر سیگوویا لائے تھے، سینسیلن کے نام سے مشہور یہ سکہ خاص طور پر شاہی طاقت اور دولت کو ظاہر کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق اس وقت اس سکے کی قیمت کئی سالوں کی اجرت کے برابر تھی، یہ نایاب سکہ کئی صدیوں تک گم رہا اور 1950ء کے آس پاس امریکا میں دوبارہ منظر عام پر آیا جہاں اسے ایک نیویارک کے ایک کلکٹر نے خریدا تھا اور اس کے بعد یہ کلکٹرز کے ہاتھوں منتقل ہوتا رہا مگر اس کے موجودہ خریدار کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026