LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب امریکہ اور جنوبی کوریا کے معاہدے میں مزید بہتری آگئی: ٹرمپ برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

فائیو جی سپیکٹرم نیلامی، پی ٹی اے کی تیاریاں مکمل، انفارمیشن میمورنڈم جلد جاری ہونے کا امکان

Web Desk

31 December 2025

پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے انفارمیشن میمورنڈم (IM) کا مسودہ تیار کر لیا ہے، تاہم اس کے اجراء کے لیے حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، مگر تاحال پالیسی ڈائریکٹو جاری نہیں ہو سکا۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق پالیسی ڈائریکٹو موصول ہوتے ہی اسپیکٹرم کی بیس پرائس سمیت تمام بنیادی نکات شامل کر کے انفارمیشن میمورنڈم جاری کر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انفارمیشن میمورنڈم کے اجراء کے بعد کمپنیوں کو تیاری کے لیے پہلے کے مقابلے میں کم وقت دیا جائے گا، جبکہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے اتھارٹی اپنی تمام تیاریاں مکمل کر چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر صورت رمضان المبارک سے قبل فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ہمارا ہدف ہے، اور کوشش ہے کہ رواں ہفتے ہی انفارمیشن میمورنڈم جاری کر دیا جائے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا، جبکہ 2600 میگا ہرٹز بینڈ کا 194 میگا ہرٹز پرائم سپیکٹرم نیلام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 1800 میگا ہرٹز، 2100 میگا ہرٹز، 700 میگا ہرٹز، 2300 میگا ہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز بینڈز بھی نیلامی میں شامل ہوں گے۔

حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے کی اولین ترجیح 2600 میگا ہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز بینڈ کی نیلامی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 300 میگا ہرٹز سے زائد اسپیکٹرم نیلام کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔