LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان

نوعمر بچوں کی یہ عادت ان کی صحت کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے!

Web Desk

25 December 2025

تازہ ترین تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جو بچے 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، اُن میں موٹاپے، خراب نیند اور ڈپریشن کے امکانات دیگر بچوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی ٹیم کی تحقیق، جو Pediatrics جرنل میں شائع ہوئی، میں 10 ہزار سے زائد 12 سالہ بچوں کا جائزہ لیا گیا۔ کچھ بچوں کے پاس اسمارٹ فون تھا اور کچھ کے پاس نہیں۔

نتائج کے مطابق جن بچوں کے پاس 12 سال کی عمر تک اسمارٹ فون تھا، اُن میں ڈپریشن کا خطرہ 31 فیصد، موٹاپے کے امکانات 40 فیصد اور ناکافی نیند کے امکانات 62 فیصد زیادہ پائے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا جلدی بچہ اسمارٹ فون کا مالک بنتا ہے، اُس کی صحت پر منفی اثرات کا خدشہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے، اس لیے والدین کو بچوں کے فون کے استعمال پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔