LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ایران کا جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت تک معائنے کی اجازت دینے سے انکار امارات امن، انسانی بھائی چارے اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شیخ نہیان بن مبارک کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت

Web Desk

29 November 2026

متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں منعقدہ دوسری العین انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوسٹرین ایگزیبیشن 2026ء کا اختتام 29 نومبر کو ہو گیا، جس میں دنیا کے 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1 ہزار 20 نمائش کنندگان اور برانڈز نے شرکت کی۔

یہ عالمی نمائش العین کے ایڈنیک سینٹر میں منعقد ہوئی، جہاں مقامی اور بین الاقوامی اداروں نے اپنی مصنوعات، خدمات اور ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں۔

رپورٹس کے مطابق شیخ ہزاع بن حمدان بن زاید النہیان اور شیخ راشد بن حمدان بن زاید النہیان نے نمائش کا دورہ کیا اور مختلف پویلینز کا معائنہ کیا۔ نمائش میں گھڑ سواری، بازداری اور کیمپنگ سمیت 14 خصوصی شعبوں کی نمائندگی کی گئی۔

یہ نمائش ثقافتی ورثے کے عنوان کے تحت منعقد کی گئی، جس میں اماراتی روایتی مہارتوں اور تاریخی ورثے کے تحفظ پر توجہ دی گئی، جبکہ مختلف مظاہروں، مقابلوں اور خاندانی سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل کو روایات سے روشناس کرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسی بین الاقوامی نمائشیں مقامی و عالمی اداروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔