عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب
Web Desk
29 November 2026
سلطنت عمان کے 56ویں قومی دن اور البوسعیدی خاندان کی حکمرانی کے 282ویں جشن کی مناسبت سے پاکستان سوشل کلب عمان کے زیرِ اہتمام مسقط میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں عمانی اور پاکستانی شخصیات، سفارتی حکام، کاروباری رہنماؤں اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا۔
پاکستان سوشل کلب عمان کے چیئرمین محمد ندیم عظیمی نے استقبالیہ خطاب میں سلطان ہیثم بن طارق کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عمانی عوام کو مبارکباد دی اور دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری نے اپنے خطاب میں سلطان ہیثم بن طارق کی قیادت، اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں اور عمان کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی، جبکہ انہوں نے پاکستان سوشل کلب عمان کی نئی ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔
تقریب کے دوران فنانس سیکرٹری عمران طور نے مقیم پاکستانی خاندانوں کے لگاؤ اور ارشد علی خان نے مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں احمد سبحانی کی 100 ووٹوں کی برتری سے کامیابی اور پہلے پاکستانی بورڈ ممبر منتخب ہونے کا اعلان بھی کیا گیا۔
مختلف شعبوں اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں سہیل قدیر، ڈاکٹر رابعہ، سید شاندار علی شاہ بخاری، ملک مظہر علی اور محمد علیم انیس کو لوحِ سپاس دی گئی، جبکہ شعری کلام اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ اختتام پر جنرل سیکرٹری کاشف احمد زعیم نے منتظمین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے دعا کی۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم
29 November 2026
ایران کا جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت تک معائنے کی اجازت دینے سے انکار
29 November 2026
امارات امن، انسانی بھائی چارے اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شیخ نہیان بن مبارک
29 November 2026
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں
29 November 2026
صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت
29 November 2026
العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت
29 November 2026
محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ
29 November 2026
پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز
29 November 2026