محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ
Web Desk
29 November 2026
چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز نے خلائی اسٹیشن سے کامیابی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، جس کے بعد چینی خلائی مشن کے تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شین ژو 23 خلائی جہاز 29 نومبر کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 42 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا، جبکہ علیحدگی سے قبل خلابازوں نے تمام ضروری انتظامی اور سائنسی امور مکمل کیے۔
خلابازوں نے تجرباتی ڈیٹا کی منتقلی اور خلائی اسٹیشن کا انتظامی ریکارڈ مکمل کیا۔ مشن میں شامل خلاباز ژانگ ژی یوان، لی جیا ینگ اور محمد ذیشان علی جلد زمین پر واپس پہنچیں گے۔
حکام کے مطابق خلائی جہاز کا واپسی کیپسول زمینی کنٹرول کی ہدایات کے مطابق مناسب وقت پر زمین کی فضا میں داخل ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم
29 November 2026
ایران کا جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت تک معائنے کی اجازت دینے سے انکار
29 November 2026
امارات امن، انسانی بھائی چارے اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شیخ نہیان بن مبارک
29 November 2026
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں
29 November 2026
صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت
29 November 2026
العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت
29 November 2026
عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب
29 November 2026
پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز
29 November 2026