لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
Web Desk
29 November 2026
صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جبکہ پولیس حکام نے ہیڈ کانسٹیبل کو محکمے سے برخاست کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں تعمیراتی کام رکوانے کے لیے ہیڈ کانسٹیبل دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچا، جہاں الزام عائد کیا گیا کہ جگہ کی ملکیت کے باوجود پولیس اہلکاروں نے کام روکنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر ہیڈ کانسٹیبل کو خواتین پر تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد باغبانپورہ پولیس کے اہلکاروں پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات سامنے آئے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ نے انکوائری کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کو محکمے سے برخاست کر دیا ہے، جبکہ اعلیٰ حکام کے مطابق اس کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ
29 November 2026
مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی
29 November 2026
پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی
29 November 2026
ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری
29 November 2026
موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل
29 November 2026
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری
29 November 2026
ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
29 November 2026
دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن
29 November 2026